Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ،کتے چھوڑنے سے زخمی بچی کے ناک کی سرجری کل ملتان میں ہو گی

مظفر گڑھ/ملتان (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18جون 2013ء ) مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ لنڈی پتافی میں مقامی زمیندار کے کتے چھوڑنے سے زخمی ہونے والی بچی کے ناک کی سرجری کل بدھ کو ملتان میں نشترہسپتال میں ہو گی ۔منگل کوملتان نشترہسپتال ذرائع کے مطابق 4 سالہ زبیدہ کے ناک کی سرجری (آج ) اس صورت میں ممکن ہے جب اس کے لئے بی پازیٹو خون کا انتظام ہو جائے۔بچی کا اگر (آج )ناک کا آپریشن ہو گیا تو اسے ایک ہفتہ ہسپتال میں رکھا جائے گا جس کے بعد مختلف اسٹیجز میں بچی کے تین آپریشن مزید کئے جائیں گے تاہم نشتر ہسپتال کے برن یونٹ کی انتظامیہ کے مطابق بچی کے تمام آپریشن مفت کئے جائیں گے۔ 4 سالہ زبیدہ کو 15روز قبل مظفر گڑھ کے علاقہ لنڈی پتافی کے مقامی زمیندار محمد جاوید نے مبینہ طور پر بچی کے پیاز توڑنے پر کتے چھوڑ دئیے تھے جس پر کتے نے بچی کا ناک کھا لیا ہے وزیراعلی پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تھانہ بیٹ میر ہزار پولیس کے مطابق ملزم محمد جاوید 19 جون تک عبوری ضمانت پر ہے جس کے بعد ہی اس کے خلاف کوئی کاروائی ہو گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago