News

مظفر گڑھ،ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14 جون2022ء) مظفرگڑھ کے موضع ٹبی بھٹیاں میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے شادی شدہ خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر طالب حسین نے بتایا کہ 3 ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے میری بیوی کا ریپ کیا، 4 مسلح ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر اتارنے آئے تھے مگر ٹرانسفارمر نہ اتار سکے، ایک ڈاکو نے مجھ سمیت 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا.طالب حسین نے بتایا کہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو بالیاں اور دیگر سامان بھی اٹھاکر لے گئے۔

 

متاثرین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ پولیس واقعہ کی اطلاع کے 5 گھنٹے بعد پہنچی۔دوسری جانب واقعہ سے متعلق مؤقف دیتے ہوئے مظفرگڑھ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر بطور ملازم کام کرتا ہے، واقعہ کے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور خاتون کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، معاملے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago