Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ،پولیس شہداء کے بچوں کیلئے فر ی ایجوکیشن کی سہولت شروع

مظفرگڑھ۔4 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 اکتوبر2018ء) پنجاب میں پہلی بار پولیس شہداء کے بچوں کیلئے ضلع مظفر گڑھ میں فر ی ایجوکیشن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اس ضمن میں کچھ عرصہ قبل ڈی پی او مظفر گڑھ فیصل شہزاد نے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ضلع مظفر گڑھ کے پرائیویٹ تعلیمی داروں کے مالکان سے ملاقات کی اور پولیس شہدا ء کے بچوں کے تعلیمی معاملات پر بات چیت کی جس پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اداروں میں پولیس شہدا ء کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے جبکہ تمام پولیس اہلکاروں کے بچوں کی سکول فیس بھی نصف کر دی جائے گی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر کے چودہ تعلیمی اداروں نے پولیس شہداء کے بچوں کو یہ سہولت فراہم کردی ہے ، اس اقدام پر پولیس شہداء کے خاندانوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ فیصل شہزاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس اقدام سے پولیس اہلکاروں کا مورال بلند ہوا ہے، یاد رہے کہ پولیس شہداء کے بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے پنجاب بھر میں اٹھایا گیا یہ پہلا قدم ہے جو قابل تحسین ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago