Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ کے بعد ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2017ء) پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ کے بعد ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی ہے جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شوکت علی نے جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کمیٹی کے چیئر مین اور سیکرٹری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفرگڑھ ہونگے، جبکہ ڈی پی او مظفرگڑھ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر آبپاشی مظفرگڑھ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر میپکو مظفرگڑھ، سرکل رجسٹرار کواپریٹیوسوسائٹیزمظفرگڑھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مظفرگڑھ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مظفرگڑھ، زونل ہیڈ پاسکوعلی پور ،زونل ہیڈ پاسکو جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت او ایف ڈبلیو ایم، مظفرگڑھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیمسٹ مظفرگڑھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈبلیوایند کیو سی پی مظفرگڑھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی آر ایس مظفرگڑھ، اسسٹنٹ ایگریکلچرانجینئر مظفرگڑھ، ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(ای اینڈ ایم) مظفرگڑھ، زونل منیجر زرعی ترقیاتی بینک لمٹیڈمظفرگڑھ، بینک آف پنجاب،حبیب بینک لمٹیڈ ، یونائٹیڈ بینک لمٹیڈ، بینک الفلاح،الائیڈ بینک لمٹیڈ،بینک الحبیب کے ضلعی منیجر، صدر انجمن کاشتکاران مظفرگڑھ رائو ظفر اقبال، چیئر مین کسان بورڈمظفرگڑھ میاں احسان دھنوتر، جنرل سیکرٹری کسان بورڈ مظفرگڑھ مہر خالد محمود، صدر کسان اتحاد مظفرگڑھ خالد کھوکھر گروپ رانا شمشاد علی، صدر زرعی فورم تحصیل علی پور مظہر حسین کولاچی،صدر پیسٹی سائیڈزاینڈ فرٹیلائزر ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رشید احمد، سیل آفیسر سیجنٹامظفرگڑھ محمد علی،صدر فرٹیلائزر ایسو سی ایشن کوٹ ادو محمد آصف رضا، صدر پیسٹی سائیڈزاینڈ فرٹیلائزر ایسوسی ایشن چوک سرور شہید محمد اسلم، ترقی پسند کاشتکارتحصیل مظفرگڑھ جام شوکت علی ماہڑہ، ترقی پسند کسان مظفرگڑھ شہاب الدین، ترقی پسند کسان کوٹ ادوغلام حسین، ترقی پسند کاشتکار علی پور عبدالحمید، ترقی پسند کاشتکار جتوئی محمد حنیف ممبران کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی فصلات کی صورتحال اورصوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے اہداف کی کامیابی کاجائزہ ، زرعی مداخل کی قیمتوں کا جائزہ ،محکمہ زراعت کی طرف سے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے شروع کئے گئے مختلف ترقیاتی پروجیکٹ کی کارکردگی کا جائزہ،بجلی اور پانی کی فراہمی کا جائزہ،بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی دستیابی کے جائزہ سمیت کسانوں اور زراعت سے متعلقہ دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago