News

مظفر گڑھ،ناجائز تعلقات استوار کرنے سے انکار پر تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون 18 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 مئی2022ء) ناجائز تعلقات استوار کرنے سے انکار پر تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون 18 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی۔تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں خاتون اور اس کے بیٹے پر گھر میں رات کی تاریکی میں تیزاب پھینکا گیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں نامزد ملزمان رانا سکندر حیات،رانا اسد حیات پسران رانا محمد اشرف اور رانا آصف ولد رانا غلام یاسین کو گرفتار کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ 8 مئی کو 26 سالہ نسرین مائی زوجہ عبدالرشید اپنی والدہ نسیم بی بی زوجہ ظفر عباس کے گھر اپنے خاوند اور 12 سالہ بیٹےجہانزیب کے ساتھ صحن میں سوئی پری تھی کہ رات سوا دو بجے تینوں ملزمان گھر کی دیوار پھاند کر اندر داخل ہوئے اور نسرین بی بی اور اس کے 12 سالہ بیٹے پر تیزاب پھینک دیا ان کے چیخنے چلانے پر مسمات نسیم بی بی اور اس کا شوہر جو کہ اندر کمرے میں سو رہے تھے بھاگ کر آئے تو ملزمان جن کے ہاتھ میں تیزاب والا سفید رنگ کا کین تھا انہیں دھمکیاں دیتے ہوئےفرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے متاثرہ خاتون کی والدہ نسیم بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔مدعیہ نسیم بی بی کے مطابق ملزم رانا اسد حیات نسرین بی بی کے ساتھ ناجائزتعلقات استوار کرنا چاہتا تھا انکار پر اس پر اس کے 12 سالہ بیٹے پر اپنے بھائی رانا سکندر حیات اور دوست رانا آصف کے ہمراہ تیزاب پھینک دیا تھا۔ 

خاتون کو بغرض علاج معالجہ برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا تھا جہاں 18 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد نسرین بی بی نے دم توڑ دیا ہے۔اس کے 12 سالہ بیتے جہانزیب کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے، تینوں ملزمان ریمانڈ جوڈیشل پر جیل میں بند ہیں۔مزید ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج ، سی ڈی آر اور جیو فینسنگ سے مدد لی جارہی ہے۔پولیس متوفیہ خا تون کے والدین سے مسلسل رابطے میں ہےجبکہ خاتون کے والدین نے پولیس تفتیش پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago