News

مظفر گڑھ،موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش بھی شروع

مظفر گڑھ۔16اکتوبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش بھی شروع ہوگئی ہے، ضلع کے متعدد مقامات سے لاروا بھی ملا ہے لہذا اب زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، محکمہ صحت متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر اپنی سرگرمیوں مکمل کرے، جو کام نہیں کررہے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بات انہوں نے ڈینگی سے بچاؤ و تدارک کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر مہر محمد اقبال، انٹامالوجسٹ ڈاکٹر سراج احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سے متعلق مکمل اعدادو شمار اورمعلومات نہ رکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں مکمل تیاری سے ساتھ شرکت کی جائے۔اجلاس میں بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 16افراد میں ڈینگی کی علامات ملی ہیں جو دوسرے اضلاع سے آئے ہیں، جن کی مکمل نگرانی اور مکمل علاج کیا جارہا ہے 7مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 9مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔  اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ خان محمد سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago