News

مظفر گڑھ،مبینہ زیادتی کی شکار خاتون سب انسپکٹر پر ریپ متاثرین کی ویڈیوز شیئر کرنے کا الزام

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 نومبر2021ء) ضلع مظفرگڑھ میں رواں برس ستمبر میں اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرنے والی خاتون سب انسپکٹر کو پولیس نے ملزم کے ساتھ زیادتی کے شکار متاثرین کی ویڈیوز اور سرکاری دستاویزات فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برطرف کردیا۔مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے جاری ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) محمد حسن اقبال کے 30 اکتوبر کو دستخط شدہ احکامات کے مطابق خاتون افسر کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے ان کا موبائل قبضے میں لے لیا تو مزید انکشافات ہوئے۔پولیس نے کہا کہ موبائل کے جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ خاتون سب انسپکٹر کے ملزم کے ساتھ تعلقات قائم تھے۔

مظفرگڑھ پولیس نے کہا کہ خاتون سب انسپکٹر نے محکمانہ خفیہ ریکارڈ اور اور تصاویر بھی وٹس ایپ پر ملزم کو بھیجا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ خاتون افسر نے مختلف زیادتی کیسز کی ویڈیوز، سٹی پولیس اسٹیشن لیہ کی ایک خفیہ رپورٹ، سرکاری ویڈیوز اور ہائی کورٹ کی ایک ویڈیو بھی ملزم کے ساتھ شیئر کی تھی۔رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ ایک پولیس افسر کی حیثیت سے انہوں نے محکمہ پولیس کی خفیہ دستاویزات جاری کیں، جو ان کی جانب سے قواعد کی سنگین پامالی کا اظہار اور اعتبار کو ٹھیس پہنچانے کا مجرمانہ عمل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون افسر کا یہ عمل قابل گرفت ہے اور نظم و ضبط کے خلاف ہے اور یہ عمل ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا باعث ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور قانون کی مجرمانہ خلاف ورزی ثابت ہونے پر خاتون سب انسپکٹر کو پنجاب پولیس رولز 1975 کے تحت سروس سے برطرف کرکے بنیادی سزا دی گئی ہے۔پولیس حکام نے متعلقہ عہدیداروں کو برطرف خاتون سب انسپکٹر سے تمام سرکاری مراعات فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ مظفرگڑھ میں رواں برس ستمبر میں خاتون پولیس سب انسپکٹر نے انہیں رات کے اندھیرے میں اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا ان کی نشان دہی پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے اس کے خلاف ریپ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن آنے والی پنجاب پولیس کی جینڈر کرائم افسر کو ہی مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش کی گئی۔
مقدمے میں بتایا گیا تھا کہ مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں جینڈر کرائمز کی تفتیش کے لیے خاتون سب انسپکٹر رکشے میں آرہی تھیں کہ تھانہ صدر اور ڈی پی او ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر کار سوار ملزم کو دیکھا جو اس سے قبل انہیں موبائل کے ذریعے فون اور میسجز بھیجتا رہا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون افسر کو ان کی کار میں بیٹھنے پر مجبور کیا اور انہیں چمن بائی پاس کے قریب باغات میں لے گیا، جہاں سب انسپکٹر کو اسلحے اور چھری کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی لیکن خاتون نے مزاحمت کی تو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم شام کو 7 سے 8 بجے کے درمیان خاتون افسر کو علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگیا اور خاتون افسر کو ان کے والد اور رشتے دار نے وہاں سے اٹھایا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago