Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ،شوہر نے کلہاڑی سے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی، ملزم فرار ، مقدمہ درج

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 اگست2020ء) ضلع مظفر گڑھ میں گھریلو خرچے کے تنازع پر شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزار میں ظفر حسین نامی شخص کا اپنی بیوی شاہدہ بی بی سے گھریلو خرچے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔

جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر ظفر حسین نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی کی ٹانگ کاٹ دی،شاہدہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ زخمی ہونے والی خاتون کے بھانجے راشد عباس کی مدعیت میں تھانہ بیٹ میر ہزار میں درج کر لیا گیا ہے،جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago