Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ،سیلاب سے بچائو کیلئے تمام تیاریاں وقت سے پہلے کر لی جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ مہر خالد نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمہ جات اپنے اپنے فلڈ پلان تیار کریں تاکہ سیلاب کے وقت کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے احکامات کے مطابق سیلاب سے بچائو کیلئے تام تیاریاں وقت سے پہلے کر لی جائیں، اگر کسی سامان کی ضرورت ہے جس میں کشتیاں، لائف جیکٹ، کیمپ اور دیگر سامان شامل ہے فہرست بنا کر پی ڈی ایم اے کو آگاہ کیا جائے انہوں نے تمام متعلقہ محکماجات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ موجود سامان کی پڑتال کریں اور فنگشنل مشینری اور آلات کی فہرت مرتب کریں ، غیر سرکاری تنظیموں کے پاس موجود سامان کی فہرست بھی حاصل کریں تاکہ وقت پر اس سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے، انہوں نے ریسکیو 1122کے افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ غیر سرکاری تنظیموں کے رضا کاروں کو بھی تربیت فراہم کریں تاکہ وقت پر ان کی صلاحیتوں سے بھی مستفید ہوسکیں، اے ڈی سی ریونیو مہر خالد نے مزید ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی مظفرگڑھ کا اجلاس باقاعدگی سے ہر ماہ منعقد کرایا جائے تاکہ تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے، اجلاس میں مختلف محکموں سے مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی طلب کی گئیں، اجلاس میں اے سی علی پور عمران شمس، ایس ای آبپاشی رانا محمد طاہر، ایس ڈی او تونسہ بیرا ج عامر تیمور، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، ریسکیو 1122انچارج سید فیصل کریم ہمدانی، ایکسین کینال زاہد حسین، دوآبہ فائونڈیشن سے ندیم اختر، سانجھ فائونڈیشن سے ناظم بلوچ سمیت متعلقہ محکموںکے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago