Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ،خوراک کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کاانعقاد

مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان ایک ذرخیز اورقدرتی وسائل سے بھر پور ملک ہے اگر ہم احساس ذمہ داری اور باہم معاونت سے کام کریں تو ملک سے غذائی قلت کا خاتمہ کرسکتے ہیں، یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ آصف الرحمان نے محکمہ خوراک کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں مظفرگڑھ میں خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوںنے کہا کہ آج ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ گذشتہ ادوار میں کی جانی والی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے اور نہ صر ف موجودہ دور کی غذائی قلت کو ختم کرنا ہے بلکہ اپنی آنے والی نسل کو بھی غذائی قلت سے محفوظ بنانا ہے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے ساتھ ساتھ محکمہ زارعت ، محکمہ لائیو سٹاک ، محکمہ تعلیم ، محکمہ بہبود آبادی اور دیگر محکمہ جات کے تعاون سے غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہیں۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد علی شاہین نے خوراک کی پیداواراور اسکی غذائیت کو برقرار رکھنے ، خوراک کو ذخیرہ کرنے اور عوام تک معیاری اور غذائیت سے بھر پر خوراک فراہم کرنے کیلئے محکمہ خوراک اور حکومت پنجاب کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات بارے شرکا ء کو آگاہ کیا، محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ سے عبدالقیوم اور دوآبہ فائونڈیشن سے کلثوم نوازنے غذائی قلت اور خوراک میں غذائی اجزاء کی کمی کے بارے میں کئے گئے سروے کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بچوں میں غذائی قلت حاملہ خواتین کو مناسب خوراک نہ فراہم کئے جانے کی وجہ سے ہوتی ہے اگر دو سال کی عمر تک اس کا علاج نہ کرایا جائے تو یہ لاعلاج ہوجاتا ہے۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں غذائی قلت سے بچنے کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے واک کی گئی ، جس میں ڈسٹرکٹ فورڈ کنٹرولرملک ممتاز وینس ، سینئر نائب صدر ایپکا مظفرگڑھ محمد اکرم بدھ سمیت محکمہ خوراک کے افسران نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago