Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ،خود سوزی کرنے والی طالبہ سے زیادتی کے مرکزی ملزم کا عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا، پولیس نے کیس کی تحقیقات کے لیے نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی،شہریوں کا پولیس کا خلاف احتجاج مظاہرہ

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔16مارچ۔2014ء) مظفر گڑھ میں خود سوزی کرنے والی طالبہ سے زیادتی کے مرکزی ملزم کا عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا، پولیس نے کیس کی تحقیقات کے لیے نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی۔ مظفر گڑھ پولیس نے خود سوزی کرنے والی طالبہ سے زیادتی کے مرکزی ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم نادر کو پولیس کے حوالے کر دیا۔زیادتی کا شکار طالبہ کی خود سوزی پر وزیر اعلی پنجاب کی سخت سرزنش کے بعد پولیس نے نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ٹیم میں اے ایس پی سٹی راؤ عارف اسلم، انسپکٹر ارشد خان رند اور انسپکٹر عبدالستار شامل ہیں۔ تین رکنی ٹیم واقعہ کی ازسرنو تفتیش کرے گی۔ادھر ملتان میں سانحہ مظفر گڑھ کیخلاف شہریوں نے پولیس کیخلاف مظاہرہ کیا۔ چوک کمہارانوالہ پر ہونے والے مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ شرکا نے طالبہ آمنہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈی ایس پی صدر مظفر گڑھ چوہدری اصغر، ایس ایچ او میر ہزار رائے شاہد، سابق ایس ایچ او میر ہزار محمد ادریس اور تفتیشی سب انسپکٹر رانا ذوالفقار کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن وزیر اعلی کے واپس جاتے ہی پولیس نے روایتی طریقہ اپنایا اور پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے معمولی نوعیت کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او میر ہزار اور سابق ایس ایچ او میر ہزار کو فرار کرا دیا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago