News

مظفر گڑھ،حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم اغوا،20 لاکھ تاوان کا مطالبہ،مغوی پر تشدد کی وڈیو اہل خانہ کو موصول

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم اغواء،20 لاکھ تاوان کا مطالبہ،مغوی پر تشدد کی وڈیو اہل خانہ کو موصول۔

مغوی محمد رفیع ولد الیاس مسیح کی ہمشیرہ ارشاد بی بی دختر الیاس مسیح کے پولیس تھانہ رنگپور کو دیئے گئے بیان کے مطابق اس کا بھائی محمد رفیع ولد الیاس مسیح جو کہ ریٹائرڈ آرمی ملازم ہے 2 جولائی کو خانیوال اپنے ایک عزیز بابا رشید کے پوتے کی شادی میں شرکت کیلئے خانیوال گیا جہاں سے 3 جولائی کو واپسی پر اس نے کسی نامعلوم نمبر سے فون کر کے بتایا کہ اسے کچھ آدمیوں نے اغوا کر لیا ہے اور اس نمبر پر 1000 روپے کا لوڈ بھی بھیجنے کا کہا اس کے بعد سے اس سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

 

ارشاد بی بی کے بیان پر پولیس تھانہ رنگپور نے اس کے مغوی بھائی کے اغوا ءکی رپوٹ درج کر لی ہے۔ارشاد بی بی کے مطابق اب اسے اس کے مغوی بھائی پر تشدد کی وڈیو بھیج کر اغوا ءکاروں نے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ارشاد بی بی نے رنگپور پولیس پر معاملے میں دلچسپی نہ لینے کا الزام لگاتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے بھائی کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago