Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ،تیزرفتارٹرالر نے موٹرسائیکل سوار تین بہن بھائیوں کو کچل ڈالا،ایک بھائی زخمی

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اگست2017ء) مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر تیز رفتارٹرالرنے موٹر سائیکل سوار چار سگے بہن بھائیوں کو کچل ڈالا،تین بہن بھائی موقع پر ہی جا ںبحق جبکہ ایک بھائی شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو1122کے مطابق مظفرگڑھ کے نزدیکی قصبہ خان پور بگا شیر میں میانوالی روڈ پر چار بہن بھائی موٹر سائیکل پر خان پور بگا شیر میں واقع گارڈن کالونی میں رہائش پذیر اپنی پھپو کے گھر جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر نے ان کی موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کچل دیا، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ثقلین عمر پانچ سال, سلمان عمر تین سال اور سمیرہ عمر چار سال موقع پر ہی جاںبحق جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا بھائی حسنین زخمی ہوگیا،پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئیں اورلاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا ، پولیس تھانہ صدر نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago