مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اگست2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع کی عوام کوصحت کی تمام بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائی. صوبہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ضروری ہی. یہ بات صوبائی سیکرٹری برائے صحت علی جان خان نے کوٹ ادوکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کی مفت سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، انہوں نے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ادویات کے سٹاک کابھی معائنہ کیا، صوبائی سیکرٹری نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا. ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں، بی ایچ یوز، آرایچ سیز پر تمام مریضوں کا علاج اور مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں، وہ مختلف اوقات میں مختلف ہسپتالوں کا معائنہ کرتے رہتے ہیں، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نے ڈاکٹر صاحبان کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ایمر جنسی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ایکسرے، الٹر ساؤنڈ، لیبارٹری اور دیگر سہولیات ہسپتال سے فراہم کی جائیں�
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…