مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 اگست2021ء) اسکول سے گھر واپس لوٹنے والی 8 سالہ بچی کو نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں 8 سالہ بچی ابیہا کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہیکہ چوتھی کلاس کی طالبہ اس کی 8 سالہ بیٹی اسکول سے واپس نہ آئی تو انہیں تشویش ہوئی۔
بچی کی والدہ نے بتایا کہ کہ وہ بچی کو ڈھونڈنے نکلی تو اسکول کے راستے میں کھیتوں سے بیٹی کے رونے کی آواز آرہی تھی، وہ کھیتوں کے قریب پہنچی تو ابیہا کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا نامعلوم شخص موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…