Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ،استاد کے مبینہ تشدد سے 13سالہ طالبعلم جاں بحق،مقدمہ درج

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 12 اپریل2021ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے پل اٹھاسی میں مبینہ طور پر مدرسے سے چھٹیاں کرنے پر استاد کے تشدد سے 13 سالہ طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے لڑکے کے والد مرید حسین کی مدعیت میں مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔واقعہ کی فرسٹ انفارمشین رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مرید حسین کے 3 بیٹے مدرسے میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے جنہوں نے 3، 4 روز سے مدرسے کی چھٹی کی تھی۔

والد کے مطابق وقوعہ کے روز وہ خود بچوں کو مولوی محمد اکبر کے پاس قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے چھوڑ کر آئے اور بتایا کہ چھٹی کے وقت بھی خود لینے آئیں گے تاہم دوپہر کو ان کا ایک بیٹا دوڑتا ہوا گھر آیا اور بتایا کہ استاد اس بھائی سلیمان کو ڈنڈے سے ماررہے ہیں جس پر وہ فوراً مدرسے پہنچے تو دیکھا کہ باقی بچے قرآن پاک پڑھ رہے ہیں تاہم ملزم بدستور سلیمان پر تشدد کررہا تھا۔

والد کے مطابق جب انہوں نے استاد سے اپنے بیٹے کو چھڑایا تو وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا جسے گھر لے جایا گیا، تاہم وہاں جب حالت بگڑنے لگی تو اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان جانے کو کہا۔ایف آئی آر میں والد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال جاتے ہوئے ان کا بیٹا راستے میں دم توڑ گیا جس کے بعد استاد کے ورثا نے راضی نامے کے لیے کوشش کی تاہم انہوں نے کسی قسم کے راضی نامے سے انکار کردیا۔

والد کی درخواست پر پولیس نے مولوی محمد اکبر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔اس سے قبل لاہور کے علاقے برکی میں مبینہ طور پر قاری کے تشدد سے مدرسے کا 9 سالہ طالب علم جاں بحق ہو گیا تھا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago