Categories: NewsUrdu News

مظفر آباد‘نلوچھی پل سے ملحقہ جگہ پر خطیر رقم سے بنائے جانے والے پارک کو آوارہ جانوروں نے مسکن بنا لیا

مظفر آباد(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 مارچ2019ء) نلوچھی پل سے ملحقہ جگہ پر خطیر رقم سے بنائے جانے والے پارک کو آوارہ جانوروں نے مسکن بنا لیا ‘ بلدیاتی ادارہ کی جانب سے آوارہ جانوروں کے خلاف کارروائی صرف فوٹو سیشن ثابت ہوئی ‘ قیمتی درختان اور پودہ جات آوارہ جانور ہڑپ کر گئے ‘ گوبر ‘ گندگی اور غلاظت نے پارک کا حسن مانند کر دیا ‘ کوئی پرسان حال نہیں ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ مذہبی ‘ تجارتی ‘ عوامی حلقوںکا اظہار تشویش ‘ پارک کی مناسب دیکھ بھال اور آوارہ جانوروں سے تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ ‘ سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ چوہدری رقیب کی دِن رات محنت سے دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر کیے گئے اقدامات کی وجہ سے سیاحوں کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں آتے ہی انٹری پوائنٹس پر خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملتے تھے اسی تناظر میں دارالحکومت بنک سکوائر کے مقام پر خوبصورت پارک تعمیر کیا گیا مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں نے پارک کو مسکن بنا رکھا ہے قیمتی پودا جات ہڑپ کر گئے ہیں عوام نے کہا ہے کہ پارک کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام کیا جائے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago