Categories: NewsUrdu News

مظفر آباد، بلگراں تریڈہ شریف میں شر پسند عناصر کی غریب شخص کے گھر کو جلانے کی کوشش،مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پا کر گھر کو جلنے سے بچا لیا،ایک شخص گرفتار، باقی فرار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

مظفرآباد(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 7 دسمبر 2013ء) وادی لیپہ کے علاقے بلگراں تریڈہ شریف میں شر پسند عناصر کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک غریب شخص کے گھر کو جلانے کی کوشش مقامی لوگوں نے جدو جہد کر کے گھر کو جلنے سے بچا لیا ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ لیپہ میں مقدمہ درج کروادیا گیا ایک شخص گرفتار جبکہ باقی ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔وادی لیپہ بلگراں تریڈہ شریف کے رہائشی محمد انور میر اور محمد یوسف کے گھر کے قریب گھاس کو رات تین بجے چند شر پسند عناصر نے آگ لگا دی آگ اتنی شدید تھی کہ اس کی لپیٹ میں محمد انور اور محمد یوسف کے گھر بھی آ گئے۔ مقامی لوگوں نے بھرپور کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور نہ صرف ان کے گھر کوبچا لیا ۔ محمد انور میر اور محمد یوصف نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرو لیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص محمد فیاض گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزم تا حال گرفتار نہیں کیے جا سکے۔محمد انور نے الزام لگایا ہے کہ محمد ریاض، محمد شیراز اور ممتاز ولد حسیب اللہ بھی اس میں ملوس ہیں اور وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں جبکہ پولیس انھیں گرفتار نھیں کر رہی۔ محمد انور میرنے یہ بھی الزام لگایا کہ عاشق حسین ولد برکت اللہ جو اب مظفرآباد پلیٹ میں رہائیش پزیر ہے اور پی ڈبلیو ڈی کا ملازم ہے ملزمان کی پشت پناہی کر رہا ہے محمد انور میر اور مقامی لوگوں نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس کیس میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago