News

مظفرگڑ ھ ،حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں جو سہولیات فراہم کررہی ہے اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں ،سیکرٹری صحت جنوبی

مظفرگڑ ھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اگست2022ء) سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں جو سہولیات فراہم کررہی ہے اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں ۔یہ بات انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو، دیہی مرکز صحت سنانواں اور بنیادی مرکز صحت محمود کوٹ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ہسپتالوں کے مختلف وارڑوں میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے ساتھ تیمارداروں سے سہولیات کے بارے میں استفسار کیا، سیکرٹری صحت نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں ڈائیلاسز سنٹر میں ضروری انجکشن بازار سے منگوانے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او صحت مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد فیاض اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کو ہدایت کی کہ فوری طور پر متعلقہ ادویات کا انتظام کیا جائے اور حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق ہسپتال میں داخل مریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں اور ہسپتالوں سمیت تمام مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کو موثر بنایا جائے اور عام آدمی کو بلا امتیاز تمام دستیاب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہسپتالوں اور مراکز صحت کے احاطوں میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے۔ 

سیکرٹری صحت نے ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کا بھی معائنہ کیا اور فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذور ی سے بچائیں۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago