Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔ عام آدمی کو صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ عام آدمی کو صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، شہر او رمضافات کے علاقوں کے مکینوں کو سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے جس کو مرحلہ وار درست کیا جارہا ہے، بند نالے اور پائپ لائن کو کھولا جارہا ہے اور صفائی کی جارہی ہے جس کیلئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ دن رات کوشاں ہے یہ بات انہوں نے ٹبی چوک تا کچی بستی رٹیاں ہاشمی والا اور شادمان کالونی میں سیوریج کی بحالی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ اور مضافات کے علاقوں میں عدم توجہ اور صفائی نہ ہونے کے باعث سیوریج نالے اور سیوریج پائپ لائن بند ہوگئے ہیں ان کی صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جلد ہی شہر کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں بتدریج سیوریج کے نظام کو مکمل بحال کردیا جائے گا، تاہم یہ علاقہ مکینوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ بالخصوص شاپر بیگ اور ایسی اشیائ جو بندش کے سبب بنتی ہے نالوں اور سیوریج لائن میں نہ پھنکیں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے سیوریج لائن کی صفائی کرنے والے سٹاف کو بروقت کام کرنے پرشاباش بھی دی، ڈپٹی کمشنر کی سیوریج نظام کو بحال کرنے کی کاوش کو عوامی حلقوں میں سراہا جارہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago