Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرما یہ ہیں،چیئر مین ضلعی اوور سیز کمیٹی غلام مرتضیٰ رحیم کھر

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 اکتوبر2019ء) چیئر مین ضلعی اوور سیز کمیٹی مظفرگڑھ غلام مرتضیٰ رحیم کھر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، ان کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدمات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سیاست کو خدمت کا درجہ دیا ہے، پہلے بھی عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں اوراب بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ضلع کی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی تمام مسائل کو قانون اور میرٹ پر حل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ ہر سوموار کو ضلعی ہیڈ کوارٹر پر موجود ہوتے ہیں اور ضلع کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدمات کئے جاتے ہیں، اجلا س میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے پیش کردہ درخواستوں پر سماعت کی گئی، اجلاس میں بتایا کہ اب تک کمیٹی کو100سے زائددرخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں سے 70سے زائد درخواستوں پر فیصلے کئے جاچکے ہیں، اجلاس میں 26درخواستوں پر سماعت کی گئی اور فریقین اور نے کے نمائندگان سے مسئلہ پر بات کی گئی، اے ڈی سی ریونیو نے ہدایت کی کہ جن درخواستوں پر فیصلے ہوچکے ہیں ان پر فوری عملدآمد کو یقینی بنایا جائے، جن فریقین نے آپس میں معاملات خود طے کر لئے ہیں وہ اپنا تحریری بیان کمیٹی میں جمع کروائیں، انہوں نے مزید کہا جن اوورسیز پاکستانیوں نے کمیٹی میں درخواست دی ہے وہ اپنی یا اپنے نمائندے کی شرکت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید بتایا کی اب سائلین ضلعی سطح پر بھی اپنی درخواستیں اے ڈی سی ریونیو کے آفس میں جمع کراسکتے ہیں۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago