Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکو انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جارہا ہے، غلام مرتضیٰ رحیم کھر

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 نومبر2019ء) چیئرمین ضلعی اوور سیز کمیٹی غلام مرتضیٰ رحیم کھر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے ورثہ و فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جارہا ہے، حقدار کو اس کا حق دلانا ہماری ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی نہیں برتی جائے گی، یہ بات انہوں نے کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس کی دوران درخواست گزار خود یا اپنے نمائندے کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ درخواست پر سماعت مکمل ہوسکے، انہوں نے کہا کہ جو کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کو کمیٹی میں سماعت نہیں کیا جا سکتا تاہم عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ان کو فرض ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو قانون کے مطابق میرٹ پر حل کیا جاتا ہے، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس میں کہا کہ ریاست کی رٹ کو نافذ کرنے کے لئے شر پسند عناصر اور ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ جن درخواستوں پر فیصلہ ہوچکے ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے اور جن سائلین نے آپس میں صلح کرلی ہے ان کی تحریر کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ اگر کسی کی ملکیتی جگہ پر کوئی شخص یا گروہ قابض ہے تو تحریری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جائے ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور قبضہ واہ گزار کرایا جائے گااور ان کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے بتایا کہ اب تک کمیٹی کے 77اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، جن میں 107درخواستوں پر سماعت کی گئی ہے 87درخواستوں پر فیصلے کئے گئے ہیں جبکہ 20درخواستیں زیر سماعت ہیں، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago