Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔ آج مظفرگڑھ کے تمام وفاقی ، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں پودے لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنیئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے وڑن کی روشنی میں گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں آج جمعہ کے دن ضلع مظفرگڑھ کے تمام وفاقی،صوبائی اور ضلعی دفاتر میں پودے لگائے جائیں گے۔پولیس اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کے اعلی حکام اور اہل کار ضلع کو گرین اور کلین بنانے کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی.
انہوں نے کہا کہ کل دن 2:30 تمام دفاتر میں پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا جائے گا. عوامی نمائندے وزرا, ممبران صوبائی و قومی اسمبلی بھی اس مہم میں شامل ہونگے اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگائیں گی. انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کو گرین اور کلین بنانے کے ساتھ ہم نے تمام سرکاری اداروں کو بھی گرین اور کلین بنانا ہے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کے افسران و اہلکار, سول سوسائٹی, تاجر اور میڈیا کے نمائندگان اس مہم کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں اور شجر کاری کی برکات کے حوالے سے پورے ضلع میں آگاہی مہم کو مزید تیز کریں انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں مظفرگڑھ شہر کو تجاوزات سے پاک کرکے صاف ستھرا بنایا جارہا ہے گرین بیلٹس بنائے جارہے ہیں.دوسرے مرحلے میں سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنایا جائے گا. انہوں نے کہا اس سال شجرکاری مہم میں ضلع میں لاکھوں نئے درخت اور پودے لگائیں گے تاکہ ضلع میں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو اور ماحول کو بہتر اور خوبصورت بنایا جاسکی. انہوں نے کہا کہ دفاتر میں پڑی خالی جگہوں پر اب پودے لگائیں گے تاکہ سرکاری اداروں کا ماحول بہتر بنانے میں مدد ملی.
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago