News

مظفرگڑھ ۔۔دریائے چناب میں ڈوبنے والے 15 سالہ لڑکے کو مقامی افراد نےنکال لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 20 ستمبر2021ء) دریائے چناب میں ڈوبنے والے 15 سالہ لڑکے کو مقامی افراد نےنکال کر زندگی بچا لی ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کی بستی غلام محمد مڈوالا کے قریب 15 سالہ اسماعیل ولد اللہ بخش نامی لڑکا بھینسوں کو نہلاتے ہوئے دریائے چناب میں ڈوب گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور واٹر سرچ ٹیم موقع پر جانے کےلئے روانہ ہوئی تو انہیں راستہ میں اطلاع دی گئی کہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت  لڑکے کو نکال لیا ہےاور موٹر سائیکل پہ لے کے آرہے ہیں۔

ریسکیو 1122 ایمبولینس نے راستے میں ہی چوک پرمٹ پر لڑکے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور سی پی آر کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کر دیا ہے،جہاں لڑکے کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago