Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے تحصیل کوٹ ادو کا دورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے تحصیل کوٹ ادو کا دورہ کیا اور تحصیل کوٹ ادو کی عوام کی شکایات پر کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے، محکمہ ریونیو اور اراضی سنٹر سے متعلقہ شکایات جن میں انتقالات اور رجسٹریوں کا بروقت اندراج نہ کرنا شامل ہے پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا اور وارننگ جاری کی، انہوں نے کہا کہ دردراز سے آنے والے سائلین کے مسائل کو ایک دن میں حل کیا جائے ان کو دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں، عوام خوش ہوگی تو اللہ بھی خوش ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موچی والا کامعائنہ کیا جہاں کشمیر سے اظہار یکجہتی کی تقریب جاری تھی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کی آزادی کیلئے ہمارا ہر جوان، بچہ اور بڑھا ہر قسم کی قربای دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے، ہم عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو خود فیصلہ کرسکیں، ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ ادو کو بھی معائنہ کیا اور سکول کے لان میں پودا لگایا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے شجر کاری وقت کی ضرورت ہے، ہم نے اپنے ملک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے تو زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے اور لگائے گئے پودوں کی نگہداشت بھی کی جائے تاکہ یہ ایک تناور درخت بن سے اور مطلوبہ مقاصد حاصل ہوں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بھی معائنہ کیا، انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیااور ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں، ہسپتال کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے سٹاک سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اورہسپتال میں داخل مریضوں سے ان کے علاج کے بارے میں دریافت  کیا۔اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد ان کے ہمراہ تھے

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago