Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں شکایات بکس رکھے جائیں گے،مہناز سعید

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی2019ء) چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل وومن ونگ کی چیئرپرسن محترمہ مہناز سعید سے مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں شہریوں کے ایک وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں شکایات بکس رکھے جائیں گے،جس میں شہری اپنی شکایات لکھ کر ڈال دیں گے جسے روزانہ کی بنیاد پر کھولا جائے گا.اور موصولہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پورٹل سسٹم سے بھی مدد لی جائے گی۔مہناز سعید نے کہا کہ شکایات سیل کو فعال بنانے پر کام ہو رہا ہے جس کے لئے الگ سے ایپ متعارف کرائی جائے گی. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی اور کرپشن فری ملک بنانے پر عمل پیرا ہے۔اگرچہ مسائل اور وسائل کی کمی کا بھی سامنا ہے لیکن خوشحالی کا جو مشن اور ایجنڈہ لے کر تحریک انصاف برسراقتدار آئی ہے اسے بہر صورت پورا کیا جائے گا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago