News

مظفرگڑھ ۔نامعلوم افراد نے معمر عورت اور لڑکی کو دریا میں دھکا دے دیا،معمر عورت کو زندہ نکال لیا گیا،لڑکی کی تلاش جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 فروری2023ء) مظفرگڑھ کے مضافات میں نامعلوم افراد نے معمر خاتون اور ایک لڑکی کو پل چناب سے دریا میں دھکا دے دیا،عورت کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ،لڑکی کی تلاش جاری ہے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوراً قریبی پوائنٹ سے ایک ایمبولینس اور سنٹرل اسٹیشن مظفرگڑھ سے ریسکیو وہیکل روانہ کی۔

ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رجانا چک نمبر 285 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی 65 سالہ فرزانہ بی بی زوجہ سرور کو زندہ باہر نکال لیا تھا۔

موقع پر موجود کچھ لوگوں نے بتایا معمر عورت کے ساتھ ایک اور لڑکی کو بھی نامعلوم افراد نے دریا میں پھینکا تھا، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ صرف ایک معمر عورت کو ہی دریا میں دھکا دیا گیا تھا اور لڑکی کو نامعلوم کار سوار واپس ساتھ لے گئے تھے، پولیس تھانہ صدر نے معمر عورت کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی اور سی سی ٹی وی کیمرہ کی ریکارڈنگ بھی کنٹرول روم میں دیکھی، سب انسپکٹر تھانہ صدر اشفاق نے ریسکیو کو کال کر کے کہا کہ ان کی تفتیش کے مطابق معمر عورت کے ساتھ ایک لڑکی کو بھی دریا میں دھکا دیا گیا تھا جو دریا میں ڈوب گئی ہے،ریسکیو 1122 نے پولیس کی درخواست پر لڑکی کی تلاش کےلئے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago