Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔مظفرگڑھ کے نواحی قصبے تھانہ سنانواں کے علاقے کے تاجر کا اندھا قتل ٹریس،ملزمان کی نشاندھی پر لیپ ٹاپ ،چھری، آلہ قتل برآمد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے تھانہ سنانواں کے علاقے کے تاجر کا اندھا قتل ٹریس۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقے کا تاجر شوکت علی رات کے وقت اپنی دوکان پر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم۔ملزمان نے دوکان کے چوبارے پر چڑھ کر تاجر کو مزاحمت پر چھری کے وار کر کے بے دردی سے قتل کردیا اور مقتول کی نقد رقم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون لے کر فرار ہوجانے میں کامیاب ہو گئے، پولیس تھانہ سنانواں نے موقع پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے تمام شواہد اکٹھے کیئے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف تھا نہ سنانواں میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے مظفرگڑھ میں تعینات ہوتے ہی سنگین مقدمات کو ٹریس کرنے کیلئے اہم ترین اقدامات کیئے جن میں یہ مقدمہ بھی زیر بحث رہا اور اسکو ٹریس کرنے کیلئے دوبارہ سے آغاز کیا گیا۔ڈی پی او ندیم عباس نے ذاتی طور دلچسپی اور نگرانی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کوٹ ادو اور ایس ایچ او سنانواں کی مکمل راہنمائی کرتے ہوئے اس سنگین مقدمہ کو ٹریس کروالیا۔فیصل آباد کے رہائشی ملزمان امیر خان اور محمد بلال نے پیسوں کی خاطر تاجر کو ناحق قتل کیا جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم نے مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپے مارے اور ان کو گرفتار کر لیا، ملزمان امیر اور بلال کی نشاندھی پر لیپ ٹاپ، موبائل فون، نقد رقم 70 ہزار روپے اور چھری آلہ قتل کو برآمد کرلیا، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے پولیس ٹیم کونقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago