مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 اگست2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور یہ ٹیمیں محرم الحرام کے دوران عزاداری کے جلسے جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ رابطہ میں رہیں گی تاکہ میپکو سے متعلقہ مشکلات اور رکاوٹوں کو جلدازجلد حل کیا جاسکے۔
یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفر گڑھ میں علما امن کمیٹی اور لائسنس داران مظفرگڑھ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیں،اس موقع پرامن کمیٹی اور لائسنس داران کے اراکین نے سپرنٹنڈنگ انجینئرکو میپکو سے متعلقہ کچھ مسائل کی نشاندہی کی جس کو حل کرنے کے احکامات موقع پر ہی سپرنٹنڈنگ انجینئرنے جاری کئے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرنے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میپکو کی خصوصی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تا کہ عشرہ محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہ سکے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…