Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی دستی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سائیکل اسٹینڈ پر پرچی لینے کا نوٹس

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 فروری2020ء) صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی دستی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سائیکل اسٹینڈ پر مریضوں اور لواحقین سے پرچی کی مد میں زائد پیسوں کی وصولی کا نوٹس،عبدالحئی دستی نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین اور میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مہر اقبال کو سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔تفصیل کے مطابق صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے سائیکل اسٹینڈ پر پرچی کی مد میں اوورچارجنگ کا نوٹس لیتے ہو ئے کہا کہ سیاسی مخالفین میری ساکھ کو متاثر کرنے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکدار سے میرا تعلق جوڑ رہے ہیں۔ہسپتال جیسی حساس جگہ پہلے سے پریشان مریضوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے سماج کے دشمن ہیں۔

ہسپتال میں آنے والیپریشان حال مریضوں سے اوورچارجنگ کے ذریعے انہیں مزید پریشان کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔سردار عبدالحئی دستی کا مزید کہناتھا کہ عوام کے لئے پریشان کا باعث بننے والے میرے تو کیا کسی کا بھی تعلق دار ہو اسے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی دستی نے اوورچارجنگ پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر اقبال کو سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکدار کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کیں۔واضح رہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سائیکل اسٹینڈ کا سابقہ ٹھیکدار چند ماہ قبل ٹھیکہ پورا ہونے سے پہلے ہی چھوڑ گیا تھا جس کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کی انتظامیہ نے بغیر ٹینڈرنگ کے اپنے منظور نظر افراد کو ہسپتال کے سائیکل اسٹینڈ کا ٹھیکہ دے دیا موجودہ ٹھیکدار ہسپتال آنے والے مریض اور مریضوں کے لواحقین سے موٹر سائیکل کے 10روپے کی بجائے 20روپے وصول کررہاہے۔پرچی کے 20روپے نہ دینے والوں کو ہسپتال داخل نہیں ہونے دیا جاتابعض اوقات سائیکل اسٹینڈ پر کھڑے غنڈا گرد عناصر ایمرجنسی میں آنے والے پریشان حال مریضوں کو پیسے نہ دینے پر انہیں تشدد کا بھی نشانہ بناتے ہیں۔شکایات کے باوجود ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ سائیکل اسٹینڈ پر کھڑے ان عنڈا گرد عناصر کے خلاف کاروائی سے انکاری ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago