Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔زرعی آلات 50 فیصد سبسڈی پر حاصل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے،زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2020ء) زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ کماد کی پیداوار میں اضافہ کے لئے زرعی آلات 50 فیصد سبسڈی پر حاصل کرنے کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کماد میں اضافہ کے منصوبے کے تحت حکومت پنجاب کماد کی پیداوار میں اضافہ کے لئے زرعی آلات چیزل پلو، کماد کاشت کرنے والا پلانٹر، ارلی اپ ریجڑ اور گرینولر پیسٹی سائیڈ اپلیکیٹر 50 فیصد سبسڈی پر مہیا کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے رنگ پورمیں فارمر ٹریننگ پروگرام میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار 50 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک اور 25 ایکڑ تک زمین کا مالک ہو۔ نیز ٹھیکے دار اور مزارع بھی اس سکیم میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔اب درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2019 ہے، کاشت کار حضرات مزید معلومات اور فارم مفت حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی دفاتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago