Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔حکومت پنجاب نے ماہ رمضان نے مقدس مہینے میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رمضان بازاروں کوقائم کیا ہے،مہناز سعید

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مئی2019ء) وائس چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل مہناز سعید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ماہ رمضان نے مقدس مہینے میں غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے رمضان بازاروں کوقائم کیا ہے تاکہ غریب عوام سحرو افطار کیلئے معیاری اشیاء خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخوں پر خرید سکیں،جس کیلئے حکومت پنجاب نے آٹے اور چینی پر سبسڈی بھی فراہم کی ہے، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کو بہتر سے بہتر انداز میں یہ ریلیف فراہم کریں۔یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہیانہوں نے رمضان بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آٹے اور چینی کے سٹالوں میں اضافہ کیا جائے 2سٹال مردوں کیلئے 2خواتین اور 2سٹال عمر رسیدہ افراد کیلئے قائم کئے جائیں، تاکہ غریب عوام کو روزہ کی حالت میں زیادہ دیر تک قطار میں نہ کھڑا ہونا پڑے، انہوں نے مزید کہا کہ ان سٹالوں پر سٹاف کو بھی بڑھایا جائے تاکہ رش کو اوقات میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، مزید خواتین کے بیٹھنے کا بھی معقول انتظام کیا جائے انہوں نے کہا کہ چینی کی پیکنگ کا کام رات کو کرلیا جائے تاکہ دن کے اوقات میں وقت کی بچت ہواور عوام کو قطار میں زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے، وائس چیئر پرسن شکایت سیل مہناز سعید نے رمضان بازار میں لگائے گئے مختلف اشیاء خوردونوش کے مختلف سٹالوں کو معائنہ بھی کیا، قبل ازیں وائس چیئر پرسن شکایت سیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ میرا گھر ہے جو میری بنیاد ہے یہاں کی عوام نے مجھے محبت اور پیار دیا ہے جس کی میں مقروض ہوں، انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کی تعمیرو ترقی اور یہاں کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی، انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی غریب عوام کے مسائل کو میرٹ اور ترجیحاب پر حل کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایت بکس لگائے جائیں گے جس میں عوام اپنے مسائل لکھ کر ڈال سکیں گی، اس کے علاوہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی شکایات کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر حل کریں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں گے اور انصاف ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے او رغریبوں کی آواز بنیں گے، وائس چیئر پرسن نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کالج مظفرگڑھ میں عالمی یوم برائے ماں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago