Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا ہے ، ڈی پی او ندیم عباس

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 فروری2020ء) سلاخیں جرائم پیشہ عناصر کا مقدر ہیں ان کی مزید گرفتاریوں کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا،ڈی پی او ندیم عباس کی دفتر پولیس میں کھلی کچہری و شاہجمال روڈ پر ڈکیتی کی جائے واردات کا معائنہ تفصیل کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس نے دفتر پولیس معمول کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل خود سماعت کیئے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیئے جبکہ ڈی پی او ندیم عباس نے تاندلیانوالہ شوگر مل شاہجمال روڈ جہاں تاجر کو نامعلوم ڈکیتوں نے فائر مار کر زخمی کیا وقوعہ کے فوری بعد وزٹ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے دریافت اور جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا، ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا جرائم۔پیشہ عناصر بزدل لوگ ہیں جو چھپ کے وار کرتے ہیں ان کا مقدر جیل ہے ان کو بہت جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائیگا اسی حوالے سے مظفرگڑھ شہر میں ایک مکمل میکنزم پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا جہاں جرائم پیشہ عناصر کو ایک جال میں قید کیا جائیگا، پولیس فورس کے جوان پہلے سے زیادہ مستعدی سے نوکری کر رہے ہیں اور چند شرپسند عناصر کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا ان چند شر پسند عناصر کو شہر کا امن خراب کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، ڈی پی او نے تھانہ سنانواں پولیس اور تھانہ جتوئی پولیس کو خطرناک ڈکیت گینگز کی گرفتاری اسلحہ اور چھینے گئے مال کی بروقت برآمدگی پر شاباش دی اور دیگر پولیس افسران کو بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago