Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 ستمبر2019ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2019کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایاکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے دانیال بخت رولنمبر 415052نے 1053نمبر لیکر بورڈ میں مجموعی طو رپر پہلی ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین مظفرگڑھ کی سدرہ بخاری رولنمبر 406971نے 1050نمبر لے کر دوسری اور زکریا ہائر سکینڈری سکول لیہ کے اسدعلی خان رولنمبر 411770اور پنجاب کالج برائے خواتین تونسہ ڈیرہ غازیخان کی عائزہ تحریم رولنمبر 401598نے 1047نمبر لے کر مشترکہ طو رپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بوائز پری میڈیکل گروپ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے دانیال بخت رولنمبر 415052نے 1053نمبر لے کراول ، زکریا ہائر سکینڈری سکول لیہ کے اسدعلی خان رولنمبر 411770نے 1047نمبر لے کر دوم، آصف سلیم ہائر سکینڈری سکول علی پور مظفرگڑھ کے محمد کامران رولنمبر 412790اور پنجاب پبلک ہائر سکینڈری سکول مظفرگڑھ کے محمد زوہیب خان رولنمبر 415464نے 1044نمبر لے کر مشترکہ طو رپر سوم پوزیشن حاصل کی۔
طالبات پری میڈیکل گروپ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین مظفرگڑھ کی سدرہ بخاری رولنمبر 406971نے 1050نمبر لے کر پہلی ، پنجاب کالج برائے خواتین تونسہ ڈیرہ غازیخان کی عائزہ تحریم رولنمبر 401598نے 1047نمبر لے کردوسری اور سپریئرگرلز کالج کوٹ ادو مظفرگڑھ کی لویزا فاطمہ رولنمبر 405463نے 1046نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز پری انجینئرنگ گروپ میں ابدالین سائنس ہایئر سکینڈری سکول مظفرگڑھ کے احمد فراز رولنمبر 428211نے 1037نمبر لے کر اول ، رائز سائنس ہائر سکینڈری سکول مظفرگڑھ کے محمد جمشید رولنمبر 428448نے 1033نمبر لے کر دوم ، گورنمنٹ کالج چوک اعظم لیہ کے محمد ہاشم شریف رولنمبر 425785اور پنجاب کالج کوٹ ادو مظفرگڑھ کے محمد ناصر رولنمبر 427516نے 1028نمبر کر مشترکہ طو رپر سوم پوزیشن حاصل کی۔
طالبات پری انجینئرنگ گروپ میں سپیرئیر گرلز کالج کوٹ ادو کی عتیقہ افضل رولنمبر 424033نے 1045نمبر لے کر پہلی ، مثالی گرلز ہائر سکینڈری سکول چوک سرور شہید مظفرگڑھ کی ایشاء ایمان رولنمبر 423804نے 1031 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول روہیلانوالی مظفرگڑھ کی مناحل رولنمبر 424238نے 1008نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومنٹیز اینڈ کامرس گروپ بوائز میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول شہر سلطان تحصیل جتوئی مظفرگڑھ کے مجیب الرحمن رولنمبر 448341نے 1004نمبر لے کر اول ، پنجاب کالج آف سائنس فتح پور لیہ کے محمد عبداللہ رولنمبر 455204نے 1001نمبر لے کر دوسری ، پنجاب کالج کوٹ ادو مظفرگڑھ کے محمد عامر رولنمبر 455370نے 997نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیومنٹیز کامرس گروپ طالبات میں گورنمنٹ کالج فتح پور لیہ کی فائزہ تحریم رولنمبر 437721نے 990نمبر لے کر اول ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کرم داد قریشی مظفرگڑھ کی صنوبر اکبر رولنمبر 439607نے 977نمبر لے کر دو م، گورنمنٹ کالج برائے خواتین چوک اعظم لیہ کی ارم شہزادی رولنمبر 437527نے 967نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔ بوائز جنرل سائنس گروپ میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول چک نمبر93ایم ایل لیہ کے محمد افضال افضل رولنمبر 435046نے 1025نمبر لے کر اپنے گروپ میں پہلی ، پنجاب پبلک ہائر سکینڈری سکول مظفرگڑھ کے محمد شیراز حسنین رولنمبر 434656نے 1024نمبر لے کر دوسری ، آصف سلیم ہائر سکینڈری سکول علی پور مظفرگڑھ کے محمد آصف رولنمبر 433997نے 1017نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنرل سائنس گروپ طالبات میں زکریا گرلز ہائرسکینڈری سکول لیہ کی روشان گل رولنمبر 432391نے 1034نمبر لے کر اول ، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چوک سرور شہید کی اقرا حبیب رولنمبر 432582نے 986نمبر لے کردوم اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین لیہ کی انعم رزاق رولنمبر 432425نے 972نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago