مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 اکتوبر2019ء) بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنا وقت کی ضرورت ہے بہبود آبادی سے متعلق کام کرنے والے تمام محکمہ جات اور اداروں کو مل کر حکمت عملی بنانی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے بہبود آبادی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں مختلف علاقوں کے دورہ کی وقت فیملی پلاننگ مراکز کی بھی مانیٹرنگ کیا کریں اس سے قبل ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی مسز فرزانہ کوثر نے بتایا کہ ضلع میں بہبود آبادی کے 64مراکز کام کررہے ہیں، آگاہی سیشن کے علاوہ پورے ضلع میں میڈیکل کیمپ کے ذریعے بھی لوگوں کو فیملی پلاننگ کی ترغیب دی جارہی ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ یونین کونسل دوآبہ کو مثالی یونین کونسل بنانے کیلئے تمام محکمہ جات ملکر کام کریں گے تاکہ اس یونین کونسل کو ماڈل بنایا جاسکے، اجلاس میں محکمہ صحت سوشل ویلفیئر، رہنما، گرین سٹار، میری ٹاپس سمیت این جی اوز کے نمائندگان اورملک خیر محمد بدھ نے شرکت کی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…