Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ۔انجمن تاجر اتحاد مظفرگڑھ کے وفد کی ڈی پی او صادق علی ڈوگر سے ملاقات

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 نومبر2019ء) انجمن تاجر اتحاد مظفرگڑھ کے وفد کی ڈی پی او صادق علی ڈوگر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال، تفصیل کے مطابق انجمن تاجر اتحاد مظفرگڑھ کی طرف سے وفد نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے ملاقات کی،وفد میں شامل افضل چوہان، شیخ مون، انتظار بھٹو، مرزا وقاص وکی، ساجد ببلو ،شکیل چوہان، شیخ عدیل، سہیل جگنو، ملک منیر ماڑھا، الطاف شاہ، پیر آفتاب،خرم شاہ، راؤ کاشف، چوہدری تنویر، حاجی یامین اور شبیر بادلی اور دیگر بھی شامل تھے، ملاقات میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے شہر بھر میں امن و امان قائم رکھنے اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر ڈی پی او مظفر صادق علی ڈوگر نے امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے اور مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی، انجمن تاجر اتحاد مظفرگڑھ کے وفد میں شریک سینئر راہنماؤں سمیت دیگر ممبران نے ضلع بھر میں انتظامی امور کو بہتر طور پر چلانے پر ڈی پی او مظفر گڑھ کی حکمت عملی کی تعریف کی اور انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عزم بھی کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

7 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago