News

مظفرگڑھ کے 7 لاکھ 24 ہزار خاندانوں میں 21 لاکھ سے زائد مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 مارچ2023ء) غریب افراد میں مفت آٹے کی تقسیم حکومت کا ایک احسن اقدام ہے جس سے ضلع مظفرگڑھ کے 7لاکھ 24ہزار خاندان مستفید ہونگے جن کو 21لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کئے جائیں گے، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے مفت آٹا تقسیم کے سلسلے میں میڈیا کے نمائندگان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 40مفت آٹا تقسیم کے پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں 200سے زائد کاؤنٹر قائم ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر پوائنٹ پر نہ صرف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے بلکہ میڈیکل کی سہولت کیلئے ریسکیو1122اور محکمہ صحت کا عملہ بھی تعینات ہے۔انہوں نے بتایا کہ مفت آٹے کی تقسیم کیلئے خود کار کمپیوٹرائزڈ نظام ہے جس میں کسی آفیسر یا اہلکارکو کوئی عمل دخل نہیں، شناختی کارڈ کی سکیننگ اور کیو آر کوڈکے مسائل کے حل کیلئے سپر یوزر رجسٹرڈ کئے گئے ہیں تاکہ متعلقہ مسائل کو موقع پر حل کیا جاسکے۔

 

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان کا کام کرتا ہے میڈیا کی نشاندہی پر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

8 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

8 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

8 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago