Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے کھڑی فصلوں پر حملہ کردیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2019ء) مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے کھڑی فصلوں پر حملہ کردیا چولستان سے ہجرت کر کے آنیوالے ٹڈی دل نے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں کپاس کی تیار فصلوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ھے محکمہ زراعت کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل سے بچاؤ کے پیش نظر اعلان کرائے ہیں کہ ٹڈی دل کو ڈھول بجا کر اپنی فصلوں پر ہر گز نہ بیٹھنے دیں اور شور کے ذریعے ٹڈی دل کو بھگائیں محکمہ زراعت کے عملہ کا یہ بھی کہنا ھے کہ ٹڈی دل بہاولپور چولستان سے بہت بڑی تعداد میں لشکر کی صورت میں ہجرت کرکے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے مختلف علاقوں شہر سلطان،کلر والی ،کوٹلہ گاموں،میر ہزار کے علاقوں میں پہنچ چکی ھے اس کا اگلہ پڑاؤ ڈیرہ غازی خان ہے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو اپناتے ھوئے اعلانات کریں اور ڈرم پیٹ کر ٹڈی دل کو بھگائیں ورنہ اسکے حملہ سے کپاس کے علاوہ مختلف اقسام کے درختوں کو اور آموں کے باغات کو بھی نقصان کاسامنا ہوسکتا ہے کیونکہ ٹڈی دل پتے کھا جاتا ہے اور پیچھے صرف لکڑیاں رہ جاتی ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

5 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

6 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago