News

مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں بدبخت شخص نے 2 سالہ بچی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 فروری2022ء) مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں بدبخت شخص نے 2 سالہ بچی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا، درندہ صفت شخص قبیح حرکت کے بعد فرار ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دلخراش واقعے کے بعد کمسن بچی کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں سخت اشتعال پھیل گیا اور عوام کی بڑی تعداد نے سفاکانہ واقعے میں ملوث بدبخت کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرین کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرایا گیا جس پر پولیس نے تابڑ توڑ کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو تھانے منتقل کرتے ہوئے اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔مظفرگڑھ میں بچے اور بچی سے جنسی زیادتی کے واقعات نئے نہیں ہیں، سال دوہزار اکیس میں جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں تھانہ شہرسلطان سلطان پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ نظر حسین کو گرفتار کیا تھا۔اس سے قبل اگست میں بھی مظفرگڑھ کے علاقے عمرپور جنوبی میں 12 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago