Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ کے ضلعی صدر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ قائم کر دیا گیا

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ کے ضلعی صدر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ قائم کر دیا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر سردار عبدالحی دستی نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں 5 روزہ ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ قائم کر دیا گیا ھے۔کیمپ کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر زراعت سردار عبد الحئی دستی نے کیا کیمپ میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کیلئے آنے والے لوگوں کیلئے 6 کاونٹر قائم کئے گئے ہیں جن سے لوگوں کو ہیپاٹائٹس کے بارے میں آگاھی دی جائے گی کیمپ میں تمام ٹیسٹ فری کئے جائیں گے اور ادویات بھی مفت فراھم کی جائیں گی مشیر زراعت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں بہت سنجیدہ ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ھے کہ صحت کا معیار بلند کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے طبی عملے کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے اور حکومتی پالیسیوں پر خلوص دل کے ساتھ عمل کرنا چاہئے۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ مطفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن ایم ایس صدر ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال اور ڈاکٹروں پیر میڈیکل سٹاف اور شہریوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago