مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 اکتوبر2018ء) مظفرگڑھ کے صوبائی حلقہ پی پی 272 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ ٹھیک 8 بجے شروع ہو چکی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل اور پولنگ پر امن طور پر 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔ اس صوبائی حلقہ میں کل 134 پولنگ اسٹیشن ہیں اور یہاں ٹوٹل ووٹروں کی تعداد 166000ہی. یہ صوبائی نشست پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید باسط سلطان بخاری نے جنرل الیکشن میں خالی کی اور قومی اسمبلی کی رکنیت اپنے پاس رکھنے کو ترجیح دی تھی. اس حلقہ میں کل 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ بڑا مقابلہ زہرہ بتول جو کہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ہیں ان کا مقابلہ ان کے حقیقی بیٹے سید ہارون سلطان بخاری جو کہ آزاد امیدوار ہیں سے متوقع ہے۔دریں اثناء ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد کا ضمنی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ سیکورٹی کے انتظامات چیک کیے، ایس پی انوسٹی گیشن مصطفیٰ پہوڑ، ڈی ایس پی جتوئی، ایس ایچ او شہرسلطان محمد اسمعیل مستوئی بھی شہرسلطان وزٹ میں ہمراہ تھے، شہرسلطان کے پولنگ سٹیشن میں ڈی پی او فیصل شہزاد نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ بھی گفتگو کی جسمیں ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فول پروف تھری فولڈ انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس ملازمان رات سے پولنگ سٹیشنز میں موجود ہیں ،انتخاب کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، پولیس افسران، ایلیٹ فورس بھی حلقہ میں گشت کر رہے ہیں، سیکٹر ،سب سیکٹر انچارج بھی اپنے اپنے سیکٹرز اور ایس ایچ او، ز بھی وقتاً فوقتاً پولنگ سٹیشنز کا وزٹ کر رہے ہیں اور ملازمان کے کھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔