Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ کے رہنے والوں کے آباء و اجداد کی قبریں سیوریج کے پانی میں ڈوب گئیں

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جون2020ء) مظفرگڑھ محلہ پرانی بستی تلکوٹ کے ریلوے گراؤنڈ میں عرصہ دراز سے سیوریج کا پانی اکھٹا ہو رہا ہے یہاں کے مکین عرصہ دراز سے مظفرگڑھ کی انتظامیہ کی توجہ سے محروم ہیںجس کی وجہ سے یہاں کے لوگ مختلف بیماریوں اور آمدورفت کے سنجیدہ مسائل کا شکار ہیں ،لیکن آج تک ان لوگوں کی کوئی دادرسی نہیں کی گئی لیکن اب تو حد ہی ہو گئی۔سیوریج کا گندہ پانی تمام رکاوٹیں توڑتا ہوا شہرخاموشاں، بابا پیر پراٹھا شاہ دربار سے ملحقہ قبرستان میں داخل ہو گیا ہے اور مظفرگڑھ شہر کے رہنے والوں کے آباء و اجداد کی قبریں سیوریج کے پانی میں ڈوب گئیں اور کئی قبریں تو سیوریج کے پانی کی وجہ سے بیٹھ گئیں ہیں۔اگر اس گندگی کے سیلاب کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو کچھ دنوں میں ہی یہ مظفرگڑھ شہر کے مکینوں کی آخری آرام گاہ بھی اس گندگی میں غرق ہو جائے گی۔اہل علاقہ کی ضلعی انتظامیہ سے بالخصوص ڈی سی مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین سے پرزور درخواست ہے کہ خدارا ان بے جان و بے بس اس شہر خاموشاں کے باسیوں کی حالت زار پر رحم کریں اور فوری ایکشن لیںکہیں ایسا نہ ہو کہ ان مظلوموں کی آہ و فریاد کسی بھی نقصان کا سبب بن جائے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago