Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ کے اولڈ کرکٹرز کی ٹیموں کے درمیان یاد گاری کرکٹ میچ کاانعقاد

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 اگست2017ء) مظفرگڑھ کے اولڈ کرکٹر ٹیموں کے درمیان ایک یاد گاری کرکٹ میچ فیصل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ، ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی ملک مجاہد میچ کے مہمان خصوصی تھے، میچ میں صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اظہر اقبال اجی، ایس ایچ او رانا اقبال، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد اور سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور مقامی ایم پی اے حماد نواز ٹیپو کے بھائی فراست نواز بابر نے خصوصی طور پر شرکت کی، رانا اقبال کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت خالد الیون نے ارشاد الیون کو شکست دیدی، خالد الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوور ز میں 142سکور کا ہدف دیا ، خالد الیون کیطرف سے فراست اقبال نے 40، رانا اقبال نے 30اور مشتاق سیال نے 32رنز بنائے، جواب میں ارشاد الیون کی طرف سے کوئی کھلاڑی قابل قدر کارکردگی نہ دکھا سکا، خالد الیون نے یہ میچ 60رنز سے جیت لیا، فراست اقبال بابر مین آف دی میچ رہے، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی ملک مجاہد عباس نے کہا کہ مظفرگڑھ کے اولڈ کرکٹر زکے درمیان اس یادگاری میچ کا انعقاد خوش آئند ہے ، انہوں نے کہا کہ ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago