News

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح میں بہتری آتے ہی بند نہریں کھول دی گئیں

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح میں بہتری آتے ہی بند نہریں کھول دی گئیں عباسیہ کینال، پنجند کینال اور عباسیہ لنک کینال میں پانی چھوڑ دیا گیا۔ نہریں کھلنے سے چولستان،روہی، رحیم یار خان، صادق آباد لیاقت پور کے علاقوں میں نہری پانی پہنچے گا. ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

عباسیہ لنک کینال میں 5500 کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ پنجند کینال میں 3000 کیوسک فٹ پانی اور عباسیہ کینال میں 1250 کیوسک فٹ پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ عباسیہ لنک کینال کا پانی پیڈ قاسم سے گزرتا ہوا چولستان اور روہی کے علاقوں میں پہنچے گا جبکہ پنجند کینال رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد اور لیاقت پور کے علاقوں کو سیراب کرے گی اور عباسیہ کینال کا پانی اوچ شریف اور تحصیل لیاقت پور کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ہیڈ پنجند پر اس وقت 9700 کیوسک فٹ پانی موجود ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago