News

(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا شہر کے تمام کھیل کے میدانوں پارکوں اور ای لائبریری کا ہنگامی دورہ ۔وہاں پر ہونے والے ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا اور دیگر تمام انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب حسین سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے فیصل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کی صفائی کی جاۓ ۔گھاس کی تراش کی جاۓ تاکہ یہاں آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین ماحول میسر آسکے۔انہوں نے فیصل اسٹیڈیم میں موجود ای لائبریری کا بھی دورہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ای لائبریری کو جلد فعال کیا جاۓ گا۔انہوں نے کہا کہ ای لائبریری ایک قیمتی اثاثہ ہے اسکی حفاظت اور بہتری کو یقینی بنایا جاۓ گا۔

انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا اور مختلف حصے دیکھے ۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کو مکمل فعال کیا جاۓ تاکہ یہاں آنے والے نوجوانوں کو ان ڈور کھیلوں کی سہولیات میسر آسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے بے نظیر شہیدسپورٹس سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں کی حالت زار پربرہمی کا اظہارکیا انہوں نے کہاکہ اس کوجلد بحال کیاجاۓ تاکہ یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوسکیں۔ 

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے شہر کے وسط میں واقع فیاض پارک کا بھی دورہ کیا اور صفائی لائٹس اور پلانٹیشن کے معاملات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پارک کی صفائی سمیت پودوں اور گھاس کوبروقت پانی کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جاۓ۔ بعداازاں انہوں نے نواب مظفرخان شہید پارک تلیری کا بھی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پارک کی بحالی کا کام جلدازجلد مکمل کیا جاۓ۔انہوں نے کہا کہ پارک شہریوں کے لئے تفریح کا بہترین ذریعہ ہیں۔ان کی تعمیروبحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago