News

پاکستان بیت المال طالبات کی دین ودنیا کی بھلا ئی کیلئے اقدامات کر رہا ہے،ای ڈی ایجوکیشن آفیسر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 01 نومبر2022ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی طاہرہ رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال طالبات کی دین ودنیا کی بھلا ئی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سید کاشف سلیم کے ہمراہ ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر کی پوزیشن ہولڈر طالبات میں سلائی مشینیں اور قران پاک تقسیم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا ۔

انہوں نےکہا کہ سلائی مشینیں دے کر آپ کو خود مختیار بنایا جا رہا ہے اور ساتھ قران پاک سے آخرت کی تعلیم ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے کیونکہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ محنت کرنے والا اللہ تعالی کا دوست ہے لہذ ا آپ کو دل لگا کر ہنر سیکھنا چاہیے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید کاشف سلیم نے کہا کہ ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بیوٹیشن اور سلائی کڑھائی کی تربیت کی کلاسز سے خواتین کو اپنا روزگار کمانے کے لیے ہنر مند بنایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی معقول وظیفہ اور پوزیشنز ہولڈرز طالبات کو سلائی مشینوں اور بیوٹیشن اور ٹیکنالوجی کٹس بھی دی جاتی ہیں ۔

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کو ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز میں کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کے لیے بھیجیں۔ انہوں نے انچارج ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر بشری بانو اور دیگر سٹاف کی کاوشوں کو سراہا کہ جن کی وجہ سے بچیاں مطمئن اور بہتر انداز میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago