News

مظفرگڑھ پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات بر آمد ، 11 ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ پولیس نے ضلع بھر میں 48 گھنٹوں کے دوران منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےبھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ترجمان کےمطابق مظفرگڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون کے دوران 720 گرام چرس، 158لیٹر شراب اور 130گرام ہیروئن برآمد کر کے 11 منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کر دیا ، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ نے کہا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی کی ہدایت پر جاری مہم کے دوران شہریوں کی نشاندہی پر مظفرگڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے مظفرگڑھ پولیس ہمہ وقت کمر بستہ ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago