Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے چاند رات،عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

مظفرگڑھ۔ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 مئی2020ء) مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے چاند رات اور عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں عید الفطر کے کل 532 اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ اجتماعات کو سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ھے۔پولیس کے 1200 افسران و جوانوں کے علاوہ 200 رضاکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے چاند رات کے موقع پر ضلع بھر میں پکٹس پوائنٹس اور گشت کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ھے ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس کی نفری چاند رات اور عید کے اجتماعات تک مسلسل گشت کریں گی۔

ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے اپنی خوشیوں کو عوام کی خوشیوں پر قربان کرنے اور ڈیوٹی دینے والے اھلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے بوئے انھیں شاباش دی ھے اور کہا ھے کہ عید کے اجتماعات میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا اور کورونا وائرس سے بچاو کے حکومتی ایس او پیز کو مکمل طور پر نافز کرایا جائے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago