News

مظفرگڑھ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،مقدمات درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2022ء) مظفرگڑھ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ رنگپور جاوید مکول نےٹیم کے ہمراہ شراب فروش ظفر اقبال سے 15 بوتلیں ولائیتی شراب کی برآمد کر کے مقدمہ درج کر کےملزم کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ۔

ایک اور کارروائی میں ڈی ایس پی جتوئی سرکل نصراللہ بابر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جتوئی ارشد منیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب فروشوں ملزمان محمد جاوید، ارشد حسین، محمد عارف اور محمد اسلم سے 4 چالو بھٹیاں سمیت 425 لیٹر دیسی شراب اور 335 لیٹر لہن برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے۔

اس موقع پرڈی ایس پی جتوئی سرکل نصراللہ بابر کا کہنا تھاکہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸیوں کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی۔ منشیات و شراب فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور پولیس معاشرے میں امن و امان کیلئے کوشاں ہے اور عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے اور 24 گھنٹے الرٹ ہے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago