News

مظفرگڑھ پولیس نے سابق سٹی ناظم میاں محمد حسین کے قاتل کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 19 جون2023ء) مظفرگڑھ پولیس نے سابق سٹی ناظم میاں محمد حسین المعروف منا شیخ کے قاتل کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ، ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی ایس پی سرکل سٹی مظفرگڑھ ریحان الرسول ، SHOسول لائن رانا محمد کامران معہ نفری مورخہ 16.06.2023کو بذریعہ ریسکیو 15 کال اطلاع ملی کہ ڈیرہ میاں محمد حسین عرف منا شیخ مسخ شدہ نعش پڑی ہوئی تھی، برآمدہ میں پڑی ہوئی چار پائی کے نیچے خون بہہ رہا تھا ایک نعش کمبل اور گدے سے ڈھکی ہوئی تھی جس کو چیک کیا گیا تو ورثاء نے میاں محمد حسین عرف منا شیخ کو شناخت کیا جس کو سرکے دائیں طرف چوٹیں لگی ہوئی تھی تین چار دن سے ان کا نمبر بند جارہا تھا اور کسی بھی دوست یا رشتہ دار سے کوئی رابطہ نہ تھا کسی نامعلوم ملزمان نے قتل کیا مقتول کے بھتیجے تصدق شہزاد کے بیان پر مقدمہ نمبر 23/592مورخہ 16.05.2023بجرم 302ت پ تھانہ سول لائن درج رجسٹر ہوا۔

میاں محمد حسین عرف منا شیخ کا قتل مظفرگڑھ پولیس کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ ڈی پی او مظفرگڑھ نے ایک ٹیم ریحان الرسول ڈی ایس پی سٹی سرکل ، SHOتھانہ سول لائن کامران احمد، خلیل احمد SIتفتیشی آفیسر ، زوہیب اختر ASIملازمان کو یہ ٹاسک سونپا گیا جنہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ کی رہنمائی میں اور ڈی ایس پی سٹی سرکل ریحان الرسول کی نگرانی میں جدید طریقہ تفتیش کو اپناتےہوئے CCTVفوٹیج اور CDRکے ذریعہ سے قاتل جو کہ میاں محمد حسین عرف منا شیخ کا ملازم وقاص بعمر 25/24سال مظفرگڑ شہر کے مضافاتی علاقے منڈا چوک کا رہائشی تھا جسکو 2 ماہ قبل ملازمت پر رکھا تھا کو 24گھنٹے کے اندر ٹریس کرتے ہوئے خانگڑھ سے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا،ملزم وقاص وجہ قتل خود پر مقتول کا تشدد بتلاتا ہےمزید تفتیش جاری ہے مقدمہ کو حقائق پر یکسو کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت کا بے گناہ قتل بہت بڑا ظلم ہے میرٹ پر تفتیش کر رہے ہیں، مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،پس پردہ ملزمان کو بھی جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago